ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیو راج سنگھ چوہان کے بیان پر اروند کیجریوال کا جوابی حملہ

شیو راج سنگھ چوہان کے بیان پر اروند کیجریوال کا جوابی حملہ

Sat, 13 May 2017 11:47:08    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے عام آدمی پارٹی پر نشانہ سادھا ، تو اروند کجریوال بھی خاموش نہ بیٹھ سکے۔دراصل، شیوراج سنگھ چوہان نے ٹوئٹ کیا تھا کہ آپ نے جو جمہوریت کو بچانے کی مہم کا آغاز کیا ہے، اس سے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا چاہیے ۔اس پر اروند کیجریوال نے جواب دیا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ وہ بی جے پی ہی ہے جس نے 2014تک ای وی ایم کی مخالف تھی ، اب بی جے پی ای وی ایم کی حمایت میں آ گئی ہے۔اس سے پہلے ای وی ایم ٹیمپرنگ معاملے پر اروند کیجریوال کو لالو پرساد یادو کا ساتھ ملا تھا۔لالو پرساد یادو نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ای وی ایم ٹیمپرنگ بہت خطرناک اسکینڈل ہے ، ہم ہر محاذ پر آواز اٹھانے کو تیار ہیں۔حالانکہ لالو پرساد یادو خود بھی مشکل میں ہیں، پھر وہ چاہے جیل میں بند سابق ایم پی شہاب الدین سے بات چیت کا معاملہ ہو یا پھر چارہ گھو ٹالے میں سپریم کورٹ کی طرف سے توہین عدالت کا مجرم قرار دئیے جانے کا معاملہ ۔ بہار بی جے پی کے لیڈر سشیل مودی دستاویزات پیش کرکے ان پر کئی گھوٹالوں کا الزام لگا چکے ہیں۔ویسے فی الحال لالو پرساد یادو اس ٹوئٹ کے ذریعے ای وی ایم کے معاملے پر عام آدمی پارٹی کے ساتھ چلنے کی بات کہہ رہے ہیں۔وہیں عام آدمی پارٹی میں بھی کافی وقت سے اختلاف کا دور جاری ہے۔پہلے کمار وشواس، امانت اللہ خان اور اب کپل مشرا ، مسلسل عام آدمی پارٹی میں کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔گرپریت سنگھ گھگی نے بھی اسی دوران پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیاہے ۔غور طلب ہے کہ کپل مشرا نے اروند کیجریوال پردو کروڑ رشوت لینے کا الزام عائد کیاہے اور اپنے مطالبات کو لے کر وہ تین دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔وہیں عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال ای وی ایم کے معاملے پر حکومت کو گھیر کر رہے ہیں۔آپ حکومت نے دہلی اسمبلی میں ای وی ایم جیسی مشین سے چھیڑچھاڑ کا لائیو ڈیمو بھی دکھایا تھا اور ملک بھر میں ای وی ایم کے مسئلے کو زور شور سے اٹھا رہی ہے۔


Share: